حکومت ملک وقوم کے مفاد میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے،رانا تنویر

مریدکے:( نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) جمہوریت اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے ، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے ،حکومت ملک اور قوم کے مفاد میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے مگر احتجاج کی آڑ میں بد امنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہابانی پی ٹی آئی کو گالم گلوچ کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا ،جمہوری طریقہ ہی اپنانا ہوگا ،نواز شریف کو وزیر اعظم بننے سے کسی نے روکا اور نہ ہی پارٹی رکاوٹ بنی ،وزیر اعظم نہ بننے اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نواز شریف نے خود کیا ۔