لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
نواز شریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونےوالے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی۔
سابق وزیراعظم نے کہاننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو میرا سلام، ننکانہ جلسے میں عوام کےساتھ کیے گئے وعد ے پورے کریں گے،ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبے بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، ن لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘ نواز شریف



















