پشاور:(بیورورپورٹ)جسٹس اشتیاق ابراہیم کوپشاور ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ۔
صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کا بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرر آرٹیکل 196کے تحت جاری کیا ،تعیناتی حلف کے دن سے موثر ہو گی،جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، مستقل چیف جسٹس کے تقرر تک قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔
علاوہ ازیںصدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،مستقل کئے گئے ججز میں جسٹس امجد علی بوہیو ،ثنااکرم منہاس ، جواد اکبر سروانہ ،عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں ۔
اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات



















