اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے سائفر کیس اپنی موت آپ مر رہا ہے،پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایاگیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہابانی پی ٹی آئی کےخلاف کوئی مواد نہیں، تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہیں، پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں،پارٹی ختم کرنےوالوں کے ارمان ارمان ہی رہ گئے،پی ٹی آئی لوگوں کےساتھ کیا کچھ نہیں کیاگیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا آئین وقانون کی بالادستی مشن ہے،چاہتے ہیں ملک مضبوط ہو،الائنس ایک پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے سب آئین و قانون کا احترام کریں، آئین و قانون کسی کو پسند ہو یا نہ ہو یہ رائج الوقت ہے، آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو سرمایہ کاری، تجارت، ترقی ہوگی۔
سائفر کیس اپنی موت آپ مر رہا ہے، عمر ایوب



















