لاہور: ( ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آئیں! ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی رفاعی مملکت بنائیں، عید کے پرمسرت موقع پر فلسطینی و کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا جن کے پاس وسائل نہیں ان کو یاد رکھنا چاہیے، عہد کریں دکھی انسانیت کے سر پر دست شفقت رکھیں گے۔
پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ ملک بنانا ہے، آئیں! ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی رفاعی مملکت بنائیں، قائداعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عید کے موقع پر فلسطینی و کشمیری بھائیوں کو یاد رکھیں، فلسطینی اور کشمیری بہن بھائی آج بھی ظلم برداشت کر رہے ہیں، فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا خون بہہ رہا ہے، فلسطینیوں پر جبر کو ختم کرنے کیلئے اپنی آواز اٹھائیں۔
عید پر فلسطینی و کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں: وزیراعظم



















