لاہور: (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اداروں کے نام سیاسی رہنماوں سے منسوب کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔
شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیاصوبہ بھر میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں وغیرہ کے نام سیاسی رہنماوں کے نام پر رکھ دیئے جاتے ہیں،کسی سڑک، پارک ، سرکاری ادارے کا نام حکومت کی پراپرٹی نہیں، حکومت سرکاری خزانے کے ذریعے تاریخ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟۔
شہری نے استدعا کی عدالت کسی سڑک یا ادارے وغیرہ کے نام کو مثبت کردار نہ ہونے والے شخص سے منسوب کرنا غیر قانونی قرار دے۔
اداروں کے نام سیاسی رہنماوں سے منسوب کرنے کا اقدام چیلنج



















