سندھ پاکستان کا حصہ، صوبے کو بچایاجائے: خالدمقبول صد یقی

کراچی (بیورورپورٹ) مرکزی رہنما ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صد یقی نے کہا ہے صوبہ سندھ پاکستان کا حصہ، اسے بچایاجائے، جن لوگوں کا کراچی میں امن قائم کرنے کا کام ہے وہ اس شہر سے نہیں ہیں ، ہم چاہتے ہیں علاقوں کے حساب سے وہاں کے نوجوانوں کی نمائندگی ہو، لاہور میں لاہور کی پولیس ہے، پشاور میں پشاور کی پولیس ہے، کراچی میں کہیں اور کی پولیس کیوں ہے؟، اب تک سندھ حکومت نے ڈکیتی مزاحمت پر ہونے والی اموات پر وضاحتی بیان کیوں نہیں دیا، ان کے پاس 15سال سے انتظامات ہیں، ان کو ہزاروں ارب نیشنل فنانس کمیشن سے ملتے ہیں، وزیراعلیٰ نے ابھی تک نہیں بتایا کہ امن و امان کس کی ذمہ داری تھی،خالد مقبول صد یقی نے مزید کہا ہمیں وہ گریبان بتادیں جس کو پکڑ کر انصاف مانگ سکیں، وہ گریبان ہمارا ہی کیوں ہے؟ پورے پاکستان میں اس طرح کی بدترین جمہوریت نہیں،چند ماہ میں یہاں کے 50سے زائد نوجوان جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں مارے گئے ہیں،رہنما ایم کیوایم نے کہا ہم اپنے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے۔