علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں:عظمیٰ بخاری
لاہور( اپنے رپورٹر سے )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں،پی ٹی آئی کی 10سالہ حکومت میں خیبر پختوانخوا ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے، خیبر پختونخوا میں ان کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں، یہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علی امین گنڈاپور نے 10ہزار مستحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا، اب معذرت کر لی، انہوں نے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹرن لیا،بانی پی ٹی آئی نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، 50لاکھ گھروں کے نعرے کو سیاسی نعرہ قرار دیا تھایہ صرف مریم نواز سے متعلق تعصب اور بغض کا اظہار کر سکتے ہیں، مریم نواز نے رمضان پیکیج کے تحت 64لاکھ خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا،عظمیٰ بخاری نے مزیدکہا مریم نواز نے 10ہزار مسیحی خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی، وزیر اعلی پنجاب نے 700ہندو خاندانوں میں بھی امداد تقسیم کی۔



















