بیجنگ (مشرق نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے طالبان سے اہم مطالبہ رکھ دیا گیا۔ افغان طالبان کا اقتدارسنبھالنے کے بعد سے ہی خطے میں سنگین دہشت گردی کی لہر نے جنم لیا، بین الاقوامی تنظیموں نے بارہا،افغان حکومت سے افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے پرتحفظات کا اظہارکیا۔ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ 19واں اجلاس منعقد ہوا، شنگھائی تعاون تنظیم نے افغان حکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے طالبان حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے اس بات پر زوردیا کہ افغان حکومت رکن ممالک کیلئے خطرہ بننے والےدہشت گردوں کو دبانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔ ایس سی او کے قومی سلامتی کے مشیروں کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں اورافغانستان میں مقیم دیگرگروہوں کی موجودگی ایس سی او کے رکن ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ ایس سی او کی سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے خطرات، بین الاقوامی منظم جرائم، دہشت گردی کی مالی معاونت کرنےوالے چینلز کی روک تھام اورغیرقانونی نقل مکانی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ایران اور ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر مشتمل ہیں۔ اس سے قبل بھی ایس سی او کے رکن ممالک نے گزشتہ دو سالوں میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے حوالے سے متعدد بار تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کب تک افغان سرزمین خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گرد گروہوں کا آلہ کار بنی رہے گی؟ کیا شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی مسلسل تشویش کے بعد افغان حکومت کوئی عملی اقدامات اٹھائے گی؟
شنگھائی تعاون تنظیم کا افغان سرزمین پر ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پرزور



















