سیاسی فاشزم نے بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کرلی،مریم نواز

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بشام واقعہ میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی شدید مذمت ، چینی ماہرین ،باشندوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دےدی گئی۔

مرےم نوازنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے سب ایک پیج پر ہیں، دہشتگردی پیچیدہ وار فیئر کی شکل اختیار کر رہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاک فوج و دیگر سکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتی ہوں،امن وامان کےلئے تمام شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک وقوم کے تحفظ و سلامتی کےلئے کوشاں ہر فرد کو سلام پیش کرتی ہوں، شہدا کے بہادر اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہانیشنل ایکشن پلان کو اپ گریڈ کرنا اور موجودہ لوپ ہولز ختم کرنے ہیں،مذہبی انتہا پسندی و دہشتگردی کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے، سیاسی فاشزم بھی دہشتگرد ی کی شکل اختیار کر رہا ہے،9 مئی کو سیاسی دہشتگردی کے نتائج کو دنیا بھر نے دیکھا،کالعدمٹی ٹی پی جو نہ کرسکی وہ نام نہاد سیاسی جماعت نے کر دکھایا،سیاستدان کی حیثیت سے برے حالات و مشکلات سے گزرتے ہوئے بھی کبھی 9 مئی جیسے واقعہ کا خیال تک نہیں آیا۔

مریم نواز نے کہاپاکستان کی بات آتی ہے تو ہر چےز پس منظر میں چلی جاتی ہے، 9 مئی کی وجہ سے پیدا شدہ غیر یقینی و عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، معیشت کی بحالی ،قومی خوشحالی کےلئے دہشتگردی کا خاتمہ لازمی تقاضا ہے،دہشتگرد ی اور سمگلنگ روکنے کےلئے 24/7 صوبائی سرحدوں پر چیک پوسٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا،دہشتگردوں ،سمگلروں کےلئے راستے کھلے نہیں رکھ سکتے،سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی برین واش کرنے کا سدباب ناگزیر ہے، سوشل میڈیا پر ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کےلئے بل جلد پیش کیا جائے گا۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کےلئے اشتراک کار اور تعاون جاری رکھا جائے گا،پنجاب میں دہشتگردی کے سدباب کےلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،سی ٹی ڈی و دیگر ادارے ملکر قابل تحسین کام کررہے ہیں۔