وی لاگر کا نام ECLسے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)عدالت نے وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاسیکرٹری داخلہ وجوہات بتائیں وی لاگر کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا؟ تسلی بخش جواب نہ ملا تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود ایک گھنٹے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔

سرکاری وکیل نے کہاڈی جی پاسپورٹ راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہاوہ آ کر کیا کہیں گے؟ وزارت داخلہ نے کہا تھا، 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، متعلقہ ایس ایچ او سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے۔