ایران میں حملے،11اہلکار،16دہشتگرد ہلاک

تہران،اسلام آباد:(مشرق نیوز)ایران میں سکیورٹی پوسٹوں پر حملے،11اہلکار ہلاک،جوابی کارروائی میں16دہشتگرد مارے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس ، ملٹری پوسٹوں پر حملے کیے گئے،فورسز نے16 دہشتگردوں کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔

نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی، پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا شہر چاہ بہار، راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملوں کو مکمل ناکام بنا دیا ،ملوث تمام دہشتگردمارے گئے ۔

دریں اثنا پاکستان نے کہاہے ایران میںپولیس و سکیورٹی تنصیبات پر ہونےوالے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہےں،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہامتاثرین و اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان ایران اورعوام کےساتھ کھڑا ہے،دہشتگردی علاقائی و عالمی خطرہ ہے ،ناسور کیخلاف پرعزم ردعمل کی ضرورت ہے۔