اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ورلڈ بینک اوربلوم برگ کی رپورٹس میں پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا شرح نمو میں اضافے اور معیشت نے ترقی دکھانا شروع کردی ہے، آئندہ مالی سال میں شرح نمو میں دگنا اور بتدریج اضافہ ہوگا جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 11 فیصد کمی متوقع ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے بیل آو¿ٹ پروگرام سے معاشی شرح نمو میں مزید تیزی اور استحکام آئےگا، گزشتہ 22 ماہ میں مہنگائی کی شرح پہلی بارسب سے کم 20.7 فیصد پر آگئی ہے اور 2 سال بعد مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،رپورٹ میں کہا گیا جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں پاکستان کو 24 ارب ڈالرکی بیرونی مالی مدد درکار ہوگی۔
ورلڈ بینک ،بلوم برگ نے معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہونے کی تصدیق کردی



















