شا م میں اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیں گے،ایران

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے شام میں سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا بھرپورجواب دینے کااعلان کردیا۔

ایرانی سفارتخانے نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہااسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکہ کو بھی جوابدہ ٹھہرائےں گے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا حملے کا جواب ضرور دیا جائےگا،وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے کہا حملے کے بعد ایران میں امریکی مفادات کو دیکھنے والے سوئس سفارتخانے کے اہلکاروں کو طلب کرکے امریکہ کو اہم پیغام پہنچا دیا۔