اسلام آباد: (بیورورپورٹ)خورد برد کیس میں فواد چودھری کی ضمانت منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائی کاحکم دےدیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا 50لاکھ روپے نیب کے دائرہ اختیار میں کیسے آتا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کیس ابھی انکوائری سٹیج پر ہے، مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ایکنک سمیت تمام متعلقہ اداروں کو لکھ رکھے ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا نیب نے شواہد کےلئے بعد میں لکھا اور بندہ پہلے گرفتار کر لیا؟ نیب کے پاس فواد چودھری کےخلاف سب سے مرکزی شواہد کیا ہیں؟،بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
خورد برد کیس میں فواد چودھری کی ضمانت منظور،رہائی کاحکم



















