پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےلئے خزانے کو مزید 3 ارب کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میںبیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے 3 ارب سے جرمن ہیلی کاپٹر خریدا جا رہا ہے،مریم نوازکی شاہ خرچیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں،عوام 2وقت کی روٹی کےلئے ترس رہے ہیں، حکمران فضول خرچیوں سے باز نہیں آرہے۔
مریم نواز کیلئے خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا جارہاہے، بیرسٹر سیف



















