بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کی بڑی قتل گاہ میں تبدیل کر دیا : مشعال ملک

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عملی طور پر جہنم اور قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ،مشعال ملک نے کہا کہ اختلافی آوازوں کودبانے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 10لاکھ کے قریب سفاک بھارتی فوجی تعینات ہیں،تنازع کشمیر نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے بلکہ خطے میں مسلسل عدم استحکام کا باعث بھی ہے،بھارت 7دہائیوں سے اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے تمام ظالمانہ اور جابرانہ ہتھکنڈے اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔