اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسٹر پوری مسیحی برادری کیلئے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے جاری بیان میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالی نے محبت، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیغ کیلئے مبعوث کیا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت کا پیغام آج بھی تمام قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔
امید ہے ایسٹر پوری مسیحی برادری کیلئے خوشیوں ،خوشحالی کا پیغام ثابت ہو گا:سپیکر قومی اسمبلی



















