پنجاب:سینٹ کی نشستوں پر 7 امیدوار بلامقابلہ کامیاب

اسلام آباد،کوئٹہ: (بیورورپورٹ)پنجاب میں،سینٹ کی نشستوں پر 7 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں میں سے 5 کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد محسن نقوی، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر محمود ،طلال چودھری، راجہ ناصر عباس حامد خان سینیٹر بن گئے،5ن لیگ،2کاتعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے۔

ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذ ات نامزدگی واپس لے لیے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلا مقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان ہے، 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو 3،3نشستیں مل سکتی ہیں،جمعیت علما اسلام کو 2 نشستیں دی جائیں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔