ایک 2سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا،نوازشریف

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے ایک 2سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، سب کو ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہو گا۔

قائد ن لیگ نواز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا بہت دکھ ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں،وزیراعلیٰ آپ کےساتھ ہے، ملکر صوبے ،ملک کیلئے کام کریں، سیاستدان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہو گا۔

قائد ن لیگ نے کہاسب ملکر پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ایک 2 سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا،ن لیگی حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا،قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جو کیا سب نے دیکھا، ن لیگ ہی نہیں پاکستان کےساتھ بھی زیادتی ہوئی، (ن) لیگ کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے۔