کراچی:(بیورورپورٹ)رفعت مختار راجہ تبدیل،غلام نبی میمن دوسری بار آئی جی سندھ تعینات،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
موجودہ آئی جی رفعت مختار راجہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اورآئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کراچی ، ڈی آئی جی ساﺅتھ ، ایس ایس پی گھوٹکی ، خیر پور ، لاڑکانہ ، ملیر سمیت دیگر اضلاع میں تعینات رہ چکے ہیں۔
غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات



















