ملکی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کیلئے یکجان ہوکر کام کرنا ہوگا :اوقاف ایمپلائز یونین

لاہور (اپنے نمائندے سے) اوقاف ایمپلائز یونین سی بی اے (رجسٹرڈ) پنجاب کے مرکزی عہدیداران نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرار دادپاکستان کے موقع پر ہمیں تجدید عہد کے ساتھ وطن عزیز کی بقاءکی خاطر مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو ایمانداری سے کرتے ہوئے ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ملکی مفاد میں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا خاتمہ کرنے کی خاطر بطور قوم ایک پیج پر ہو کر پاکستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اوقاف ایمپلائز یونین سی بی اے پنجاب (رجسٹرڈ) کے صدر محمد رفیق نے کہا کہ 23مارچ قرار داد پاکستان کے موقع پر تما م سٹیک ہولڈرز کو اس عہد کا اعادہ کرنا ہو گا کہ تما م اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہو گا۔ وطن عزیز کیلئے جو خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھے ہمیں پورا کرنا ہوں گئے ہمیں بحیثیت قوم اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی عملی ضرورت ہے قرار داد پاکستان کے بنیادی مقاصد کو سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک اور قوم ترقی کی منزلیں طے کرے۔ سیکرٹری جنرل ہمایوں مجید نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہو گا سرکاری فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ملک اور قوم کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالا جا سکتا ہے۔ قرارداد پاکستان سے قوم کا اتحاد قائم ہوا جس سے ہندوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ ہمیشہ سے بڑے خوابوں کی تکمیل کی بنیاد ایک پختہ سوچ پر ہوتی ہے ہمیں بھی کردار ادا کرنا ہو گا ملک اور قوم کو درپیش مسائل کا حل کرنے کی خاطر مثبت سوچ اور عمل کرنا ہو گا۔ اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری یوسف اور سینئر نائب صدر محمد عرفان اور دیگر نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں کو عہد کرنا ہو گا کہ قائد اعظم کے رہنماءاصول اتحاد تنظیم اور ڈسپلن کے کہ وہ ہتھیار دیے جس کے سامنے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں آج بھی ہمیں ان اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک اور قوم کامیابی کی منازل طے کر سکے۔ 23مارچ کو ایک دوسرے پر اعتبار کا جو رشتہ قائم ہو کر پاکستان بنا اسی رشتہ کو ایک دفہ پھر مضبور بنا کر تکمیل پاکستان کرنا ہے 23مارچ 1940کو پاکستان کے دل لاہور شہر میں مسلمانان اور ہندوستان کا وہ تاریخی اجتماع ہوا جس نے منتشر انسانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان کی ایک سمت کی نشاندہی کی اور ان کیلئے ایک واضع نصب العین مقرر کیا اور اس انقالاب سے ایک قوم بنی اور آذاد ریاست کے حصول میں جدو جہد کرتے ہوئے قائد اعظم کی قیادت میں سات سال کے عرصہ میں پاکستان دنیا کے نقشے پر قائم کر دیا گیا آج ہمیں بھی ملک پاکستان کے اندرونی اور بیرونی سازشوں کا خاتمہ کرنے کی خاطر ان دشمنوں کے خلاف ایک ہونا ہو گا تاکہ افواج پاکستان کی لازوال شہادتوں اور لازوال قربانیوں کے ثمر سے قائم ہونے والے پاکستان کی حرمت کی حفاظت مزید بہتری ہو سکے۔