ماسکو میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردوں کا حملہ، 150 ہلاک، روس کو ممکنہ حملے کی وارننگ دی تھی: امریکہ

ماسکو، واشنگٹن، اسلام آباد (مشرق نیوز+بیورو رپورٹ) روسی دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال کے اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم پھینکے جس کے سبب 150 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوگئے، حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں فوجی وردی میں ملبوس 5 دہشت گردوں نے کروکس سٹی ہال میں فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے،امریکی میڈیا کے مطابق 5 مسلح افراد نے کروکس سٹی ہال داخل ہوئے اور کنسرٹ شروع ہونے سے قبل جہاں پر 6200افراد موجود تھے ان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ساتھ ہی دستی بموں سے حملہ کیا،جائے وقوع پر موجود صحافی نے بتایا مسلح افراد نے خودکار فائرنگ کی اور دستی بم یا آگ لگانے والا بم پھینکا جس سے آگ تیزی سے کنسرٹ ہال میں پھیل گئی، دہشت گرد ہال میں موجود لوگوں پر تقریباً 20 منٹ تک گولیاں برساتے رہے،روسی ریسکیو سروسز نے کروکس سٹی ہال کے تہہ خانے سے تقریباً 100 سے زائد افراد کو نکال کر فوری طبی امداد کےلئے ہسپتال روانہ کیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر فائٹنگ عملے نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ نیشنل گارڈ فورس حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے،روسی میڈیا کے مطابق کراکس سٹی ہال پر حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردیں ادھر داعش نے ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے دوسری جانب امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے امریکی حکومت کے پاس ماسکو میں دہشت گرد حملے کے منصوبے کی اطلاع تھی جس میں ممکنہ طور پر بڑے اجتماعات کو نشانہ بنایا جانا تھا اور یہی وجہ ہے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی،ایڈرین واٹسن نے کہا امریکہ نے معلومات روسی حکام کے ساتھ شیئر کی تھی تاہم ایک تقریر میںپیوتن نے امریکہ کی جانب سے انتباہ کو “اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا ارروائیاں بلیک میلنگ اور ہمارے معاشرے کو ڈرانے اور غیر مستحکم کرنے کے ارادے سے ہیں، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا ہے امریکی عہدیدار کے دعویٰ کے مطابق اگر دہشت گردی کا کوئی خدشہ تھا تو اس کے شواہد دئیے جائیں علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے،چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، چین قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔