ریکوڈک گیم چینجر منصوبہ،بیرک گولڈ معدنیات منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معاشی بہتری و قانون سازی کیلئے کمیٹیاں تشکیل ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پٹرولیم ،وزیر پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی صدارت وزیر اعظم خود کریں گے، وزیر اقتصادی امور، وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر پلاننگ اور وزیر پاور رکن ہوں گے۔

کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبے میںوزیر پلاننگ، ڈویلپمنٹ و خصوصی اقدامات احسن اقبال ،وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر پٹرولیم، وزیر پاور، وزیر ریلوے اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں،کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کے چیئرمین وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر نجکاری رکن ہوں گے۔

کابینہ کمیٹی برائے حکومتی کمپنیاںکی سربراہی وزیر خزانہ اورنگزیب کو سونپ دی گئی، وزیر میری ٹائم افیئرز، وزیر اقتصادی امور، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر ہاو¿سنگ رکن ہوں گے،کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز کاچیئرمین وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کو بنادیا گیا، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر اوورسیز پاکستانیز، وزیر تجارت، وزیر اقتصادی امور اور وزیر صنعت و تجارت کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔

دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی و ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات پر اجلاس ہوا،آئی ٹی شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہاملکی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاشی ترقی کی موجود وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے،ٹیکنالوجی کے اطلاق سے معیشت کے ہر شعبے میں جدت لےکر آئیں گے ،نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہم عصر تقاضوں سے ہم آہنگ علم و ہنر کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

شہبازشریف نے کہاآئی ٹی کے فروغ کےلئے بین الاقوامی ماہرین کی معاونت حاصل ، ترجیحی بنیاد پر ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کےلئے جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کیاجائے ۔

علاوہ ازیںوزیراعظم شہبازشریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسرمارک برسٹوو کی سربراہی میں کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، شہباز شریف نے کہا حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کےلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ، ریکوڈک منصوبہ بلوچستان و علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر اورلوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،صوبے میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصا ریلوے لائن کیلئے منصوبہ سازی کی جائےگی۔

وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کیلئے حکومت و بیرک گولڈ ملکر کام کر سکتے ہیں،بیرک گولڈ وفد نے ریکو ڈک منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی رواں سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، منصوبے پر کام کرنے کےلئے مقامی و بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔

بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ریکوڈک کے قریب 3سکولز قائم کئے اب تک 100افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ،مزید برآںنیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات میںوزیراعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہابلوچ نوجوانوں کو ذرائع معاش و حصول علم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اپنے بیان میںوزیراعظم شہبازشریف نے ڈی آئی خان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاپاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہے جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب نہیں ہو جاتا جنگ جاری رہے گی۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاتحریک آزادی کے رہنماﺅں کی انتھک و مسلسل سیاسی جدوجہد سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کےلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ،آباﺅ اجداد نے پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، مہنگائی، بےروزگاری، گردشی قرضے ، مالیاتی و تجارتی خسارے ،دہشتگردی کے عفریت سمیت ملک کو درپیش چیلنجوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

شہبازشریف نے کہابحیثیت قوم غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترنا ہے،معاشی استحکام لانے کےساتھ مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پائیں گے، آئیے!پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے اپنے پختہ عزم کی تجدید کریں۔