کے پی اسمبلی کو تالے،حکومتی اراکین غائب،اجلاس ہونا خواب ہی رہ گیا

پشاور ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی اسمبلی کو تالے،حکومتی اراکین غائب،اجلاس ہونا خواب ہی رہ گیا،اپوزیشن نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کیا، آئین شکنی کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی والے اپنے 4 سینیٹرز آگے لانے کے چکر میں ہیں، چاہتے ہیں اقلیت کے اراکین بھی اپنا ووٹ کاسٹ کریں،وزیراعلیٰ پی ٹی آئی چیئرمین کے بندے بنے ہوئے ہیں، پہلے بھی کہا تھا عدالت جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلوانے کےلئے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاسینٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کامیاب ہو گا،الیکشن کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائےگا،خیبر پختونخوا حکومت مخصوص نشستوں کی حلف برداری سے گریز کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ کے پی کے باہر آتے ہی تو ڈائیلاگ مارتے ہیں اندر جاتے ہیں تو وزیراعظم کے پاﺅں پڑتے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے مگر کوشش ہوگی عوام کو ریلیف دیں،چاہتے ہیں وفاق ،صوبوں کے درمیان اچھے تعلقات ہوں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ کاسہارا لیا،حکومت 5سال پورے کرے گی۔