کے پی میں نیا بحران ،صوبائی حکومت کا اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار

پشاور (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے آج صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا،ذرائع کے مطابق گورنر کے اجلاس بلانے کے بعد صوبائی حکومت نے مشاورت مکمل کرلی جس میں فیصلہ کیا گیا گورنر کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانا مکمل طور پر غیر قانونی ہے،ذرائع نے مزید کہا اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں کے 24 ایم پی ایزسے حلف نہیں لیا جائے گادوسری جانب خیبرپختونخوا کے 7 وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول ، سکیورٹی اور عملہ واپس لینے کےلئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے فیصلے پرعمل درآمد شروع ہوگیا، سابق 7 وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول، ڈرائیور،سکیورٹی اور دیگرعملہ واپس لیا جارہا ہے،محکمہ انتظامیہ نے عملدرآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا، 2007 کے بعد وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں کافی اضافہ کیا گیا،دستاویز میں کہا گیا ہے ڈرائیور،8 گن مین ،گریڈ 17 کا پی ایس وزیراعلیٰ کے پاس تاحیات تعینات رہتا تھا، اس فیصلے کے بعد 7 ڈرائیور، 56 گن مین اور 7 افسران واپس ہو جائیں گے۔