لاہور: ( ایڈیٹر ڈیسک ) سپیشل برانچ پنجاب پولیس کے سربراہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ذو الفقار حمید نے کہا ہے سپیشل برانچ کا مقصد سماجی خوشحالی اور عام آدمی کی بہبود ہے، سپیشل پولیس پنجاب اپنے مقصد کی بجائے آوری کےلئے شبانہ روز کوشش میں مصروف ہے۔
گروپ ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور اشرف سہیل سے ملاقات میں اے آئی جی پنجاب ذو الفقار حمید نے کہا سپیشل برانچ معاشرے میں امن وامان کو یقینی بنانے جیسے اہم ترین فریضہ کی ادائیگی کےساتھ ان تمام عوامل پر گہری نظر رکھتی ہے جو لوگوں میں ذہنی دباﺅ ، پریشانی اور بے چینی کا سبب بن سکتے ہیں، سپیشل پولیس ایک طرف جرائم پیشہ عناصر کی تمام سرگرمیوں ، شرپسندوں ، امن دشمنوں و دہشت گردوں کے منصوبوں اور عزائم پر نگاہ رکھتی ہے تو دوسری جانب مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ ، ناجائز منافع خوری جیسے سماج دشمن رجحانات کی حوصلہ شکنی کےلئے اقدامات بھی تجویز کرتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاخفیہ ادارے معاشرے میں امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے غیر معمولی خدمات انجام دیتے ہیں، بدامنی یا دہشت گردی کے کسی ایک واقعہ کا ہوجانا بلاشبہ افسوسناک بلکہ تشویشناک معاملہ ہوتا ہے تاہم حوصلہ افزاءبات یہ بھی ہے کہ سپیشل برانچ سمیت تمام انٹیلی جنس اداروں کی شب و روز جدوجہد کی وجہ سے ملک و معاشرے کو شرانگیزی ، بدامنی اور نقص امن کے ان گنت واقعات رونما ہونے سے نجات مل جاتی ہے ، انہوں نے حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی بزدلانہ واردات اور اس کی وجہ سے ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ذوالفقار حمیدنے کہا پنجاب پولیس اور سپیشل برانچ ایسی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کےلئے ہمہ وقت فعال و مستعد ہے ، انشااللہ صوبے کے عوام کو اس قسم کی پریشان کن صورتحال میں مبتلا نہیں ہونے دیا جائےگا، اے آئی جی پنجاب پولیس نے مزید کہا سپیشل برانچ جدید ترین وسائل ، انٹیلی جنس آلات اور مطلوبہ ساز و سامان سے مزین ہے، سپیشل برانچ کے اہلکار ، افسران اور حکام عوام اور معاشرے کی حفاظت ، بہبود اور فلاح کا عزم صمیم رکھتے ہیں، سپیشل برانچ اپنے ملک ، قوم اور عام آدمی کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی ۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















