اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں کے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میںاپیلوں پر سماعت کیلئے 9 رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی، درخواست میں کہا گیا 6رکنی بنچ نے فریقین کو نوٹس دیئے بغیر ملزموں کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔
متفرق درخواست میں بتایا گیا میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا 6رکنی بنچ ٹوٹ چکا ، فوجی عدالتوں میں ٹرائل مکمل ہے، بری ہونے والے کسی ملزم کو رہا نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ملزموں کی رہائی سے نہیں روکا تھا،اپیلوں کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
فوجی عدالتوں کے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر



















