عمران ،بشریٰ سمیت پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں‘پنجاب حکومت

لاہور،پشاور: (اپنے رپورٹر سے ،بیورورپورٹ)پنجاب حکومت نے کہاہے عمران ،بشریٰ سمیت پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں‘اربوں کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سکیورٹی و کھانے کی سہولیات مل رہی ہیں،

بیرسٹرسیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہابیرسٹر سیف کو خیبر پختونخوا کے عوام کی فکر کرنی چاہیے، سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں،مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف مخالفین بھی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ تختیوں پر تختیاں نہیں لگارہیں بلکہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،فوٹو سیشن گنڈاپور حکومت کا مشغلہ ہے، تانگہ پارٹی نے 10سال پہلے کے پی کو ایک ہزار ارب کا مقروض کیا اب مزید لوٹ مار کا نیا آرڈر مل چکا ۔

قبل ازیںمشیر وزیراعلیٰ کے پی بیرسٹر سیف نے کہا جعلی مینڈیٹ اور فارم 47 کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ بننے والی مریم نواز نے عمران خان کے خوف میں بری طرح مبتلا ہوکرپنجاب کی تمام جیلوں میں ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ،پنجاب حکومت حفاظت یقینی نہیں بناسکتی توسابق وزیراعظم عمران خان کو کے پی حکومت کے حوالے کردے،مریم نواز فوٹو شوٹ کی بجائے اپنے اصل کام پر توجہ دیں۔