اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے پی ٹی آئی بے نامی جماعت ہے،پاک فوج میں بھرتی کیپٹن سمیت افغان شہریوں کو برطرف کیا گیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکالعدم ٹی ٹی پی کے سارے دہشتگرد افغان سرزمین پر مقیم ہیں،پاک افغان سرحد کا کوئی تقدس ہی نہیں، جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھائے چلا آتا ہے،پچھلی پی ڈی ایم حکومت میں افغانستان کا دورہ کرکے حکومت سے درخواست کی تھی پاکستان میں ہونے والے حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، دراندازی کو روکا جائے، ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔
وزیر دفاع نے کہابے نامی جماعت نے کیاکرنا ہے اورکیا نہیں ،اسمبلی میں شور مچاتے رہیں گے،قانون سازی کرتے رہیں گے،تحریک انصاف وکیلوں کے حوالے ہوگئی ،کوئی سینیٹربن گیا تو کوئی قومی اسمبلی کا رکن ،وکلا کی لاٹری نکلی ہوئی ہے ،پارٹی کا کچھ نہ کچھ تو کرکے چھوڑیں گے۔
پی ٹی آئی بے نامی جماعت،فوج میں بھرتی کیپٹن سمیت افغان شہریوں کو برطرف کیا گیا، خواجہ آصف



















