اہم مقدمات سننے والے جج سمیت 4 سیشن ججز کے تبادلے

لاہور: ( کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے وزیر اعظم شہباز شریف کےخلاف آشیانہ کیس ریفرنس سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کرنےوالے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان سمیت 4 ججز کے تبادلے کر دیئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان لیہ ،سیشن جج سرفراز اختر سرگودھا سے جھنگ ،سیشن جج سجاد علی کی ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری تقرری کردی گئی،بینکنگ کورٹ لاہور کے جج جاوید اقبال وڑائچ کو لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنجوتہ کو ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول افسر تعینات کردیا گیا۔