وزیر اعظم نے ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:( ) وزیر اعظم نےملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔


شہباز شریف نے پودا لگا کر موسم بہار کی ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا پچھلی حکومت کا ہدف 24کروڑ درخت لگانے کا تھا، تعداد کو دگنا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی سے ملک پاکستان کی معیشت اور معاشرت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

موسمیاتی تبدیلی سے 10ہزار جانیں گئیں، شجر کاری مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جانی چاہئیں، پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 5فیصد ہے۔