لاہور: (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے سیاسی پولرائزیشن جمہوریت کیلئے خطرہ ہے،معاشی استحکام کیلئے سود، غیر ترقیاتی فنڈز اور آئی پی پیز سے معاہدے ختم کریں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا بین الاقوامی میڈیا کی نظر میں بھی متنازع الیکشن اور متنازع حکومت بنی،جماعت اسلامی کے علاوہ سب جماعتیں مختلف صوبوں میں حکومت میں ہیں، سیاسی حکومت نوٹوں ،لوٹوں پر بنی،ایک چیز ہٹا دیں تو حکومت گر جائےگی۔
سراج الحق نے کہامعیشت کو ٹھیک کرنا ہے ،500ارب سے زائد بجلی استعمال کرنےوالے مفت خوروں کی بجلی کاٹیں،سیاسی پولرائزیشن کو ختم کیا جائے وگرنہ جمہوریت ختم ہو جائے گی، فارم 47 والے حکومت، 45 والے سڑکوں پر آ گئے ،حلقے چھینے گئے، سپریم کورٹ سمیت تمام انصاف دینے والے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاعالم اسلام غزہ پر بے حسی و مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، پاکستان ،عالم اسلام غز ہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے،تمام مسلمان پاکستانی بھی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
سیاسی پولرائزیشن جمہوریت کیلئے خطرہ ہے،سراج الحق



















