اسلام آباد،راولپنڈی سمیت متعددشہر زلزلے سے لرز اٹھے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد،راولپنڈی سمیت متعددشہر زلزلے سے لرز اٹھے،زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان ، کوہاٹ، سوات،مظفرآباد ،ضلع لوئر دیر، مالاکنڈ ودیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 130 کلو میٹر زیر زمین ، مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔