اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سربراہ مجلس وحدت المسلمین ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کےلئے نوٹس بھی جاری کردیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت کےخلاف اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عمران خان کی قانونی ٹیم اور اتحادیوں سے ملاقات کےلئے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کےخلاف چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
دریں اثنا عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید برآں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کےخلاف 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں استغاثہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، مقدمے کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
عمران سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کونوٹس



















