اسرائیل دو ریاستی حل قبول کر لے :سعودی عرب

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب اس اصولی موقف پر پوری طرح واضح اور مستقیم ہے کہ اسرائیلی ریاست کو صرف اس صورت تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل قبول کر لے اور ان دو ریاستوں میں سے ایک مکمل آزاد ریاست فلسطین ہو۔حکام نے کہا ہے کہ یہ وہ موقف ہے جس سے مملکت کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات سعودی سوچ سے آگاہ ذرائع نے اپنے بارے میں اخفا رکھنے کی شرط پر بتائی ۔سعودی سفارتی ذرائع کا کہنا تھاکہ یہی ایک راستہ ہے جس پر چل کر اسرائیل سے تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔ مگر ہمارے ساتھ دوسری جانب ایسا شراکت دار نہیں ہے جو اس سلسلے میں ہماری مدد کر رہا ہو۔اس کے بر عکس عرب ملکوں نے کافی عرصے سے یہ کہہ رکھا ہے کہ اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ اسرائیل فلسطینی ریاست کا قیام قبول کر لے۔ یہ کھڑکی آج بھی کھلی ہے۔ سعودی سفارتکار نے کہا لیکن لازم ہے کہ فلسطینی ریاست ناقابل تنسیخ ہو گی ناقابل واپسی ہو گی۔