آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد،قرض پروگرام پر مذاکرات کاشیڈول تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد،قرض پروگرام پر مذاکرات کاشیڈول تیار کرلیا گیا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں آئی ایم ایف کےساتھ جاری پروگرام کی پیشرفت اور جائزہ مشن کےساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کے مطابق مذاکرات18 مارچ تک ہوں گے ،کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی،جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن معاشی ٹیم کےساتھ اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات کرےگا،دریں اثنا وزارت خزانہ نے کہا موجودہ قرض پروگرام کےلئے پاکستان نے تمام اہداف حاصل کیے ، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں پاکستان کو1.1ارب ڈالرملنے کا امکان ہے،حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بھی بات کرے گی، نیا قرض پروگرام 6سے 8ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے،نئے پروگرام کیلئے نئے معاشی اہداف پر بات چیت ہوگی ،بجٹ سے ہٹ کر سبسڈی ختم رہے گی۔