اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے تاریخ سیاسی عدم استحکام سے بھری پڑی ہے ،انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے،پاکستان کو پائیدار ترقی یافتہ ملک بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کریں گے، 5سالوں میں ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں،چین بنگلہ دیش، بھارت اور ترکیہ میں سیاسی استحکام نے اہم کردار ادا کیا، پنشن، دفاعی بجٹ کی وجہ سے بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے ،قرضوں کی ادائیگی کےلئے مزید قرضہ لینا پڑتا ہے جوقابل قبول نہیں،قرضوں کی ادائیگی کےلئے پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری کریں گے ،ملکی معیشت پر سب سے بڑا بوجھ قرضوں کا ہے ، صرف پنشن کا بوجھ 800ارب ہے،سی پیک فیز ٹو پر عملدرآمد کےلئے کوشش تیز کریں گے،سیاست کیلئے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اپوزیشن کو بھی ترقیاتی عمل میں شریک کریں گے،بجلی و گیس میں عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔
اسلام آباد ، مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ سیل، بیٹا اسجد محمود گرفتار
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال



















