اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے چارج سنبھال لیا۔
اپنے بیان میںعطا تارڑ نے کہا وزارت کے دروازے صحافی برادری کےلئے کھلے رہیں گے،حکومت ،میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،حکومتی اقدامات و پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کےلئے میڈیا کےساتھ مل کر کام کریں گے،میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔
حکومت،میڈیا میں تعلقات مضبوط بنائیں گے،عطا تارڑ



















