پاکستان کےساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینگے:چین

بیجنگ:(شنہوا)ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بین نے کہا ہے آصف زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتےہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے تر جمان نے کہاصدر شی جن پنگ نے صدر زرداری کے نام مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا ،پیغا م میں کہا گیاچین دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں فائدہ مند تعاون اور چین پاکستان سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کےلئے پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔