اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہاہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں،میرا گھر تباہ کر دیا،مجبوراً عدالت آنا پڑا۔
ڈسٹرکٹ کورٹس میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاورمانیکا نے کہاپہلے معلوم نہیں تھا چھپ کر نکاح کیا ،چھپ کر نکاح خلاف شریعت ہے، بچے بھی پریشان تھے، بچوں کو تو میری ،بشریٰ کی طلاق تک کا نہیں معلوم تھا، بچوں کو نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ کا چھپ کر نکاح ہوا۔
خاور مانیکا نے کہا جب عدالت سماعت کےلئے آیا تو پہلی بار بشریٰ ، بانی پی ٹی آئی کا نکاح نامہ دیکھا، بچوں کو عدالت سے حاضری کے بعد بشریٰ کے نکاح کا بتایا،بچے 5 سال سے مصیبت میں پڑے ہیں،کیس اصل نوعیت کا بنتا ہے۔
بچے مصیبت میں ہیں،میرا گھر تباہ کر دیاگیا، مجبوراً عدالت آنا پڑا: خاور مانیکا



















