وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دینی مدارس سولرائزیشن منصوبے میں شامل کردیا

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے 1500 رجسٹرڈ دینی مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ انرجی اینڈ پاورکے اجلاس میںمساجد وعبادت گاہوں کی سولرائزیشن منصوبے میں مدارس کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی 1500 تک رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل اور تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے،مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ رہائش پذیر ہوتے ہیں ،سہولیات کیلئے شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا پیڈوکے چیف ایگزیکٹو افسر اور ایگزیکٹوکمیٹی اراکین کی تعیناتی جلد کی جائے، پن بجلی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے اور پن بجلی منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کسی صورت قبول نہیں،مقررہ مدت تک منصوبے مکمل نہ کرنےوالے ٹھیکیداروں پر جرمانہ کیا جائے۔