ہتھیار پھینک کرقومی دھارے میں آنیوالوں کیلئے عام معافی کا اعلان

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہتھیارپھینک کرقومی دھارے میں واپس آنےوالوں کےلئے عام معافی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاپہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر واپس آئیں ،لوگوں کے نقصان کاقبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔

سرفراز بگٹی نے کہابراہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کےلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔