لاہور ،پشاور،اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ،بیورورپورٹ) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبائی وزرا سے حلف لیا،مریم اورنگزیب نے سینئر صوبائی وزیر کا حلف اٹھایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے حلف اٹھانے والے وزراءکو مبارکباد دی، وزیراعلیٰ نے نئی کابینہ کے ارکان کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا،پنجاب کابینہ کے نئے وزرا میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین شاہ، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، ذیشان رفیق، بلال اکبر خان، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ اروڑہ، فیصل ایوب، شافع حسین، سہیل شوکت بٹ شامل ہیں،کابینہ میں شامل پرانے وزرا میں خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، خلیل طاہر سندھو، سردار شیر علی گورچانی، مجتبیٰ شجاع الرحمان، رانا مشہود، رانا اقبال، ملک ندیم کامران، سردار ایوب، شیخ علاو¿الدین، میاں یاور زمان، ڈاکٹر فرخ جاوید، ذکیہ شاہنواز خان، منشا اللہ بٹ، ملک اسد کھوکھر شامل ہیں ادھر خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں،کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دئیے، صوبائی کابینہ میں شامل وزراءنے حلف اٹھا لیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہو گئی، سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال وزیر داخلہ، عطاءتارڑ کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے،حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور، مصدق ملک پٹر ولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے پر غور ہو رہا ہے،اسی طرح آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمان کو ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی مقرر کرنے کی تجویز ہے، تاہم46 رکنی کابینہ تین مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔
پنجاب،کے پی کابینہ تشکیل،حلف اٹھا لیا،عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات مقرر، وفاق میں بھی ٹیم فائنل،اعلان جلد متوقع



















