اسلام آباد،گوادر:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے بارش متاثرین کیلئے20لاکھ تک امداد کااعلان کرتے ہوئے کہاہے بارش سے ہونےوالے نقصانات کا ازالہ کیاجائےگا، متاثرین کی آبادکاری تک امداد جاری رکھیں گے، عوام کی خدمت حکومت کا فرض ہے، مکمل تباہ ہونےوالے گھروں کے مالکان کو ساڑھے 7لاکھ روپے معاوضہ دینگے،متاثرین کے نقصانات کی ضابطے اور قانون کے مطابق ادائیگی ہو گی۔
وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی دن شہبازشریف نے طوفانی بارشوں سے متاثرہ گوادر کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا ،وزیر اعظم نے دوران پرواز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے گوادر و جنوبی بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونےوالے نقصانات و جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ لی۔
شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامتاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، جامع پروگرام مرتب کرکے پیش کیا جائے،آپ کے گھر ڈوب گئے ،اسلام آباد میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں، پہلی فرصت میں گوادر حاضر ہوا ہوں، جدید ٹیکنالوجی و سیٹلائٹ کے ذریعے آفات کی پیشگوئی کیلئے نظام وضع کیا جائے،مقامی انتظامیہ کے افسروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا طوفانی بارشوں سے جیونی سمیت دیگر علاقوں میں نقصان پہنچا، انٹر نیٹ سروس متاثر ہونے سے سکولوں میں امتحان ملتوی کئے گئے،گوادر 3100 ،جیونی میں 2500گھرمتاثرہوئے، 95 گھرمکمل طورپرتباہ، 200سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے متاثرین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا26فروری کو طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، گوادر وبلوچستان کے دوسرے حصوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچائی،شکر ہے گوادر میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا،پورے بلوچستان میں 5لوگ بارشوں سے جاں بحق ہوئے،دل کی گہرائیوں سے سرفراز بگٹی کو شاباش و خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سرفرازبگٹی نے حلف اٹھاتے ساتھ ہی یہاں کا رخ کیا۔
شہبازشریف نے کہاامداد دینا آپ کے اوپر کوئی احسان نہیں،نومنتخب حکومت کا فرض ہے، نقصانات کی ضابطے و قانون کے مطابق ادائیگی کی جائے گی، پاک فوج،نیوی ، کوسٹ گارڈ کے افسروں ، اہلکاروں اورپی ڈی ایم سندھ کا بھی شکر گزار ہوں،پی ڈی ایم سندھ ومتعلقہ اداروں نے پانی کے اخراج کیلئے سامان پہنچایا، حکومت بلوچستان نے میڈیکل سینٹر قائم کیے،ادویات مہیا کیں۔
وزیراعظم نے کہایقین دلاتا ہوں خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی جب تک آپ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوجاتے چین سے نہیں بیٹھیں گے،دوبارہ دورہ کروں گا، ہر جاں بحق فرد کی فیملی کو 20لاکھ ، زخمی 5لاکھ اورتباہ شدہ گھر کے مالک کو ساڑھے 7لاکھ روپے معاوضہ دیں گے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ،سابق صدر آصف زرداری نے یقین دہانی کرائی پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی،وفد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہاایک بار پھر خدمت کرنے کاموقع ملا،خادم پاکستان منتخب کرنے پرعوام اور ایوان میں اتحادی جماعتوں کے اعتماد کاشکریہ ادا کرتا ہوں،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















