عمران خان ودیگر رہنماﺅں کی رہائی کیلئے قرارداد جمع

اسلام آبا:د (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں و اسیر صحافیوں کی رہائی کےلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی گئی،قرارداد سابق سپیکر اسد قیصرنے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ جمع کرائی۔

قرارداد میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماﺅں شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی ،اعجاز چودھری کے علاوہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کرکے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیاسیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ،قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہااگلے اجلاس میں قرارداد پاس کرائیں گے،9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ایک طرف ظلم ہورہا ہے تو دوسری طرف مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،حق نہ ملا تو پھر سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔