پشاور (مشرق نیوز) آزادامیدوار علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کی ۔
آزادامیدوار علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے۔ نئے وزیراعلیٰ کیلئے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گنڈا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کئے۔
علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب



















