پشاور:(بیورورپورٹ)اے این پی نے بھی پارلیمانی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔
اپنے بیان میںاے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا پارٹی اراکین کسی اسمبلی، سینٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے، سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتے ہیں، پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں۔
اسفندیار ولی نے کہااے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی، اصولی موقف ہے مینڈیٹ چوروں سے واپس لےکر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔
اے این پی نے بھی پارلیمانی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا



















