جنیوا:(مشرق نیوز) سعودی عرب نے سلامتی کونسل کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا اور سب خاموش ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوال اٹھایا کن حقوق کی بات کر رہے ہیں جبکہ غزہ راکھ اور ملبے کا ڈھیر بن چکا ،لوگ بے گھر و انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں،عالمی برادری کیسے خاموش رہ سکتی ہے،جنگ بندی کےلئے سنجیدہ، منصفانہ و جامع اقدام کی ضرورت ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہاتمام مظالم کے باوجود سلامتی کونسل اپنے اجلاسوں کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیتی ہے،سلامتی کونسل قرارداد نمبر 2720 پر عملدرآمد کرائے۔
غزہ ملبے کا ڈھیر اور سب خاموش ہیں:سعودی عرب



















