نئی پاکستانی حکومت کو مسائل سے نمٹنے کیلئے بااختیار بنایا جائے، امریکی سینیٹر

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)نئی حکومت کو درپیش مسائل سے نمٹنے کےلئے بااختیار بنایا جائے،امریکی سینیٹرکرس وان نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو خط لکھ دیا۔

امریکی سینیٹر نے خط میں کہا پاکستان کے معاشی و سکیورٹی چیلنجز کےلئے مشکل لیکن ضروری فیصلے کرنے کےلئے پاکستانی عوام کی حمایت کےساتھ مضبوط حکومت کی ضرورت ہے،نئی حکومت کو درپیش مسائل سے نمٹنے کےلئے بااختیار بنایا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا پاکستانی حکام دھاندلی و انتخابی مداخلت کے الزامات کی مکمل چھان بین کریں،انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔